لسبیلہ ،بارکھان مختلف حادثات کے واقعات میں 4 افراد ھلاک ہوگئے

بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ اور بارکھان میں پیش آنے والے روڈ حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر چار افراد ھلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں پیرکس روڈ حبکو عباس گوٹھ کے قریب تیز رفتار کار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 14سالہ انیس نامی نوجوان ھلاک ہوگیا۔

واقعہ میں ھلاک بچے کو ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

اسی طرح اوتھل شہر میں کوئٹہ کراچی شاہراہ اوتھل کلمتی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ابوبکر ولد محمد اور غلام رسول ولد محمد علی نامی دو نوجوان موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

بارکھان گلو دامان کے علاقے میں 14 سالہ لڑکے کی نعش برآمد . ملنے والی نعش کی شناخت سردار ولد ابراہیم قوم دہمانی بارکھان پاتراہ کا رہائشی بتایا جا تا ہے. نعش کو لیویز فورس نے اپنے تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان منتقل کر دیا ہے .

تاہم ھلاکت کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال چشمہ اچوزئی سول آبادی پر پولیس کا حملہ 5 افراد ھلاک 5 پولیس اہلکاروں سمیت12 افراد زخمی ،پولیس نے صحافی کو بھی لہولہان کردیا

اتوار اکتوبر 6 , 2024
بلوچستان کے دارالحکومت شال چشمہ اچوزئی میں سول آبادی پر پاکستانی فورسز اور پولیس کی اندھا دھند فائرنگ گھر خالی کرنے کا حکم عوام کے انکار پر فورسز نے 5 افراد کو قتل 9 کو شدید زخمی کردیا ۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واقع […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ