پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں 9 دشمن اہلکار ہلاک کردیئے ہیں – بی ایل اے

قلات بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج قلات میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑیوں کو آئی ای ڈی حملے کے ساتھ ساتھ گھات لگاکر نشانہ بنایا، اس حملے میں 9 دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ قلات کے علاقے دشت محمود میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل پک اپ گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے، گھات لگائے سرمچاروں نے قافلے میں شامل دیگر گاڑیوں پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار مزید اہلکار ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں 28 ستمبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں اینٹی نارکوٹکس اہلکاروں کو دستی بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ اپنے کیمپ کے احاطے میں جمع تھے، دھماکے کے نتیجے میں مذکورہ اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور دشمن پر حملوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میرا بیٹا زاکر 15 سال سے لاپتہ ہے ،تاحال بازیاب نہ ہوسکے ہیں ۔ والدہ ذاکر مجید

اتوار اکتوبر 6 , 2024
شال جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر مجید بلوچ کو 15 سال قبل 8 جون 2009 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ تاحال لاپتہ ہیں اور اس تاریخ کے بعد میں نے کبھی انہیں نہیں دیکھا۔ ایک ماں کی خواہش […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ