کیچ : بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقے تجابان میں قائم قابض فورسز کے کیمپ پر راکٹ فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرے، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے یہ کارروائی 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب بارہ بجے کے قریب سر انجام دی۔ حملے کے بعد ہراساں اور بوکھلائی ہوئی فورسز نے شہری آبادی پر اندھا دھند مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ زخمی ہوا۔
ترجمان نے کہاہے کہ ریاستِ پاکستان ہمیشہ کی طرح سرمچاروں کے حملوں کے بعد انتقامی کارروائیوں میں عام شہریوں کو نشانہ بناتی ہے تاکہ بلوچ عوام کو سرمچاروں کی حمایت سے روکا جا سکے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ بلوچ سرمچاروں کی اصل قوت بلوچ عوام کی حمایت ہے اور عوام کے تعاون سے ہی بلوچستان کی آزاد ریاست کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکے گا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور فورسز کے انخلاء تک حملے سر انجام دیتے رہیں گے۔