قلات کے قریب پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا، حکام کے مطابق حملے میں تین اہلکار اور چار زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قلات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قلات اسکلکو کلی دشت محمود میں پاکستان فورسز کے کانوائے میں شامل گاڑیوں پر بم دھماکہ کے بعد مسلح افراد نے حملہ کردیا اور کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
پولیس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جبکہ کہ پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، جہاں مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے-