بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستان فورسز کی زمینی فضائی فوج کشی جاری ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پاکستان فوجی قافلے متعدد گاڑیوں میں کولواہ اور اس سے متصل علاقوں میں پہنچ گئی تھیں ۔ جبکہ فوج کشی میں تین جنگی ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں ۔
ادھر بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے پاکستانی فورسز نے دورو کنڈگ چیک پوسٹ سے شعیب ولد مراد محمد اور کمال ولد حاجی داد محمد ساکنان دشت کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔
بتایا جارہاہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے گھر جارہے تھے۔