فنڈ جمع کرنے کیخلاف ڈاکٹر ماہ رنگ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔بی وائے سی

شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ایک غیر قانونی تنظیم ہے جس نے عوام سے غیر قانونی فنڈز اکٹھے کیے ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور نسل کشی کے باوجود، انتظامیہ بلوچ راجی مچی کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کو ایک مجرمانہ جرم قرار دے رہی ہے۔ریاست اور اس کے ادارے بلوچ نسل کشی کے خلاف پرامن مزاحمتی تحریک کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر ممکن راستہ اختیار کرنے پر اتر آئی ہے ۔ ایک طرف بلوچوں کے بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں اور انہیں زندگی کے حق سے محروم کر رہی ہیں تو دوسری جانب بلوچ قوم کی پرامن آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
بلوچستان میں سیاسی کارکنوں اور پرامن سرگرمی کیلئے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جا رہی ہے ۔

مرکزی ترجمان نے کہاہےکہ ماضی میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ بی وائی سی ایک مافیا ہے۔ حکومت بی وائے سی کو دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر برانڈ کرتی ہے۔ ڈی جی چیریٹیز اتھارٹی نے بی وائے سی کو فنڈز اکٹھا کرنے والی غیر قانونی این جی او قرار دیا ہے۔ اور وزارت داخلہ نے بی وائے سی ممبران کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں ڈال دیا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ یہ سب بلوچستان میں پرامن شہری، سیاسی اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایک منظم پالیسی ہے۔ بلوچ قوم اور بی وائے سی ریاست اور اس کے اداروں کی حقیقت سے آگاہ ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ایک قومی اور انسانی حقوق کی تنظیم ہے جو بلوچ قوم کی نمائندگی کرتی ہے جس کا اصل سرچشمہ بلوچ عوام ہے۔ بی وائے سی کی سرگرمیاں عدم تشدد، عالمی جمہوری اصولوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے مطابق ہے۔ بلوچ قوم، دیگر مظلوم اقوام، عالمی برادری اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کو ایک جائز پلیٹ فارم تسلیم کرتی ہیں۔ تنظیم کیخلاف چھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ قوم کی خدمت جاری رکھے گی اور بلوچ نسل کشی کی ہر قیمت پر مزاحمت جاری رکھیں گی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ جدوجہد صرف ایک علاقائی مسئلہ نہیں ہے بلکہ عالمی انسانی حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے۔سمل بلوچ

جمعرات اکتوبر 3 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ کی نمائندہ سمل بلوچ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے 57ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ قوم کے خلاف پاکستان کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے جبر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ