اسلام آباد ، پشتون اور پنجابی طلباء میں تصادم، 25 طلباء زخمی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی میں رات گئے دو طلباء گروپوں پنجابی سٹوڈنٹس کونسل اور پختون سٹوڈنٹس کونسل کے مابین تصادم میں 25 طلباء شدید زخمی ہوگئے۔

قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ 28 ستمبرکی رات دس بجے کے قریب ہاسٹل نمبر پانچ کےسیکیورٹی گارڈ نے فون کرکے انتظامیہ کو اطلاع دی یونیورسٹی میں لڑائی ہوئی ہے، معلومات حاصل کرنے پر پتا چلا کہ پہلی پنجابی کونسل کے ارکان نے پشتون طالب علم مزمل مروت کوکراچی ہٹس کے قریب شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

اس واقعہ کے بعد پھر سے پنجابی اسٹوڈنٹس پنجاب کونسل کے چیئرمین رانا حسن کی سربراہی میں ڈنڈے اور آہنی راڈ کے ساتھ ہاسٹل نمبر سات میں جمع ہونا شروع ہوگئے جنکی تعداد 70 سے 80 افراد کے قریب تھی۔

اسی اثناء میں پختون کمیونٹی کے اسٹوڈنٹس چیئرمین اسد طوری اور دیگر ممبران کی زیر قیادت ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے لیس نیو کیفے ٹیریا میں تقریباً تین سو کے قریب سٹوڈنٹس اکٹھے ہوئے۔

انتظامیہ کے مطابق اس دؤران دونوں گروپوں میں تقریباً چالیس منٹ تک گھمسان کی لڑائی جاری رہی جس میں دونوں گروپوں کے 25 کے قریب طالب علُم زخمی ہوئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں گروپوں کے سربراہوں سمیت 380 طلباء کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ نمبر 458/24 بجرم 324، 506 ٹو، 148/149 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند میں ریاستی مشینری کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

اتوار ستمبر 29 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے ٹریکٹر ٹرالی کے انجن اور ٹائروں پر فائرنگ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔ انھوں نے کہاہے کہ ستائیس ستمبر بوقت بارہ بجے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ