بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر سے دو لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہو گئے تھے بقیہ تینوں کے نام بھی سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گوادر نیو ٹاؤن کے مقام سے 27 ستمبر کی رات پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ، جن میں دو نوجوانوں کی شناخت لیویز کے اہلکار دودا خالد اور زاکر ولد یقعوب کے ناموں سے ہوا تھا تاہم بقیہ تین نوجوانوں کے نام سامنے نہیں آسکے تھے ۔
تازہ اطلاعات کے مطابق تینوں نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ طالب علم معراج ولد نور بخش ، اعجاز ولد حسین اور ایوب ولد حمزہ سے سکنہ نیو ٹاون سے ہوا ہے ، بتایا جارہاہے کہ چار نوجوان ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ذاکر ان کا دوست ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ پرسوں رات گیارہ بجے ریاستی خفیہ ایجنسیوں کے لوگوں نے انھیں گوادر نیو ٹاون میں ایک دکان کے سامنے سے گرفتار کر کے بعدازاں لاپتہ کردیا ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے بنیادی طورپر جبری لاپتہ نوجوان دشت کے رہائشی ہیں مگر وہاں سے نکل مقانی کرکے کرکے گوادر نیوٹاون میں رہائش پذیر ہیں ۔