بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے کلی پندرانی سے پاکستانی فورسز نے اختر شاہ ولد حسین شاہ اور سحاج مینگل ولد محمد حنیف کو ان کے گھروں سے جبری طور لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے کلی پندرانی کو مکمل گھیرے میں لیکر گھروں پر دھاوا بول دیا اس دوران فورسز نے مذکورہ نوجوانوں کو حراست میں لیکر آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر گاڑیوں میں پھینک دیا۔
علاوہ ازیں گوادر سے سے دشت کپکپار جانے والےدو طالب علم موسیٰ ولد خالقداد،سمیرولد مجید ساکن کپکپار دشت کو دشت دورو آرمی چیک پوسٹ پر آرمی نے لاپتہ کردیا ہے ۔

مذکورہ نوجوانوں کے حوالے سے ان کے اہلخانہ کو کسی قسم کی معلومات نہیں دیئے جارہے ہیں ۔