جھاؤ مختلف علاقوں میں فوج کشی جاری ،خاران مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ پاکستانی فورسز مقامی مسلح سرکاری جتھوں کے کارندے مشکے اور ￶ھتیچک کی طرف سے ￶جھاؤ میں داخل ہوکر ،دومگ، کُرچ اور راڑ سمیت آس پاس کے دیہات ندی نالوں میں فوج کشی کر رہے ہیں۔

تازہ اطلاعات ہیں کہ مزکورہ علاقوں میں واقع محلوں میں گھس کر فورسز نے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناکر کرچ نامی محلے سے ایک شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع خاران میں گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے البت میں واقع مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایاہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹوں و دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا جبکہ کافی دیر تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنائی دیتی رہی۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے گئےہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بارکھان: شدید نوعیت کے جھڑپ اختتام پزیر، معتدد ڈیتھ اسکواڈ اہلکار ہلاک، ہیلی کاپٹروں کی مسلسل گشت

پیر ستمبر 23 , 2024
بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے درمیانی علاقہ میں گزشتہ روز مسلح افراد اور ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان شدید نوعیت کے جھڑپ آج صبح اختتام پزیر ہوا ، جس میں متعدد ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے مارنے جانے کی اطلاعات ہیں ، جبکہ صبح سے جنگی ہیلی کاپٹر علاقے میں مسلسل گشت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ