کوسٹ گارڈ کے ناروا سلوک کیخلاف پک اپ مالکان کا دوسرے روز بھی دھرنا جاری

گوادر:پاکستان کوسٹ گارڈ کی مبینہ زیادتی کے خلاف پیک اپ مالکان اتحاد کی جانب سے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ،

سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر تلار کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈ کی ناروا سلوک کے خلاف پیک اپ اتحاد ،ڈپو مالکان اور بارڈر ٹریڈ یونین کی جانب سے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے رہے ہیں۔

گزشتہ شب رات گئے اے ڈی سی گوادر تابش بلوچ دھرنا گاہ پہنچ گئے تھے جہاں انھوں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے لیکن اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے اور مظاہرین نے اپنا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

مکران کوسٹل ہائی وے سربندن کراس پر دھرنا کی وجہ سے روڈ کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے جبکہ عام مسافر سمیت دو سو سے زائد شعیہ زاہرین بھی دھرنے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔

شیعہ زائرین میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جو دو روز سے روڈ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ معاملات کو سلجھانے میں سنجیدہ دیکھائی نہیں دیتا اور جبکہ شیعہ زائرین نے بھی ضلعی انتظامیہ کے رویے پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ گوادر کے ضلعی انتظامیہ کی وجہ سے وہ چار دن تک ایرانی بارڈر پر پھنسے رہےاور اب دھرنا کی وجہ سے یہاں دوروز سے پھنس چکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ انھیں پوچھنے تک نہیں آیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لسبیلہ ،لورالائی سے جبری لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے

ہفتہ ستمبر 21 , 2024
بلوچستان کے علاقے لسبیلہ وندر اور لورالائی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھرپہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق زاہد بلوچ سکنہ گریشہ ضلع خضدار جنہیں گزشتہ دنوں لسبیلہ کے شہر وندر سے پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا تھا آج بازیاب ہوگئے۔ اس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ