پنجگور: لاپتہ شخص کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے لاپتہ ہونے والے ذاکر دشتی کے لواحقین نے انکی عدم بازیابی کے خلاف سی پیک روڈ پر دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہے ۔

لاپتہ ذاکر دشتی کے اہلخانہ نے سرادک کے مقام پر سی پیک روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے، لواحقین نے ذاکر دشتی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اہلخانہ کے مطابق ذاکر دشتی کو تین روز قبل مسلح افراد نے اغواء کیا تھا انتظامیہ اس دن سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور کوئی بھی جواب نہیں دے رہا۔

اہلخانہ نے کہا ہے کہ اگر زاکر دشتی کو بازیاب نہیں کیا جاتا اپنے احتجاج میں شدت لائینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ضلع خاران 2 چھلنی نعشیں برآمد تعلق سندھ سے ہے

ہفتہ ستمبر 21 , 2024
ضلع خاران کے علاقے تحصیل مسکان قلات میں دو افراد کی نعشیں برآمد ۔ ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے تحصیل مسکان قلات کے ایریا میں دو مسخ شدہ نعشیں برآمد ہوئے ہیں ، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے دونوں نعشیں مسخ ہوچکی ہیں ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ