کیچ ، آواران میں پاکستانی فورسز کی ہیلی کاپٹروں کی مسلسل گشت، فوج کشی جاری

کیچ ، آواران پاکستانی فورسز کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر گشت کرکے فوج کشی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مزبند کے پہاڑوں کے ساتھ ساتھ دشت اور تمپ کے درمیان سیاہجی کے پہاڑوں کو گھیرے میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی فورسز کے ساتھ مقامی ڈیتھ اسکواڈز کو 15 دنوں سے مسلسل پہاڑوں کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے۔

اسی طرح آج آواران میں بھی پاکستانی فورسز کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے پیراندر اور دراجکور کی پہاڑیوں میں مسلسل گشت کی ہے۔ جبکہ پاکستانی فورسز کی زمینی فوج نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر پیدل فوج کشی کی ہے ۔

دو روز قبل بھی پاکستانی فورسز کو بڑی تعداد میں پنیامو کی پہاڑی کی طرف پیش قدمی کرکے فوج کشی کی تھی ۔ اس دوران پاکستانی فورسز کے ہیلی کاپٹر اور ڈرون بھی حصہ لے رہے تھے ۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این ایم کے وفد کی جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوم متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات

جمعرات ستمبر 19 , 2024
وفد نے درخواست کی کہ ورکنگ گروپ جبری گمشدگیوں کے معاملے کو حل کرنے کے لیے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ جنیوا، سوئٹزرلینڈ – بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے موجودہ بحران […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ