جرمنی نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس امر کا اظہار وزیر خارجہ اینا لینا بیئر باک نے جمعرات کے روز کیا ہے۔
وہ لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے پہلے پیجرز کو اور بعد ازاں واکی ٹاکی کے ذریعے حملے کیے گئے ہیں۔جرمن وزیر خارجہ نے اسی کے پس منطر میں فریقین کو خبردار کیا ہے۔ خیال رہے اسرائیل کے پیجر حملوں میں 12 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ واکی ٹاکی حملوں میں 20 ہلاک اور 450 زخمی ہوئے ہیں۔ جس سے ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلینٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اب اپنا جنگی فوکس لبنانی سرحد کی طرف لارہا ہے اور اسرائیلی فوجی نفری بھی لبنان سرحد کی طرف بڑھائی جارہی ہے۔اینا لینا بیئر باک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس ‘ پر لکھا ہے ‘ میں تمام فریقوں کو کشیدگی سے خبر دار کرتی ہوں، حملاور جوابی حملے خطے کو امن کے ایک ملی میٹر بھی قریب نہیں لاتے۔’