آواران: پاکستانی فورسز کا مشکے کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت جاری جبکہ مسلح افراد نے قلات میں موبائل ٹاور کو اڑادیا ۔
تفصیلات کے مطابق مشکے کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل اہلکاروں کے ساتھ مختلف مقامات پر مسلسل فوج کشی میں مصروف ہیں ۔ پاکستانی فورسز کے ساتھ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کارندے بھی جارحیت میں شریک ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ اس وقت پاکستانی فورسز مشکے کے مختلف علاقوں کوہ بوزی، خلخلونک، مرماسی، کلید اور پچڑ میں موجود ہیں۔
تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ، مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
اددوسری جانب قلات میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے علاقے ہربوئی مرجان میں نصب ٹیلی نار موبائل ٹاور کو فائرنگ و نزر آتش کرکے تباہ کردیا ہے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔