بلوچستان ضلع آواران سے اطلاعات ہیں کہ آج شام چھ بجے کے قریب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے آواران میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے وقت علاقے میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے میں فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہو گا۔
تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔