گلی باھوٹ بازار میں دو بھائیوں کی گاڑیاں مسلح افراد نے چھین لیں، ہم انصاف کے طالب ہیں متاثرین

بلوچستان کیچ کے علاقہ تحصیل بلیدہ کلی گلی باھوٹ بازار سے بدھ 11 ستمبر 2024 کی صبح 6 بجے، دو بھائیوں، بالاچ ولد حسن اور گہرام ولد حسن، اپنی دو تیل بردار گاڑیوں برنگ سبز زمیاد اور دوسری دو ہزارجو ڈیزل سے لوڈ تھیں، تربت کے لیے روانہ ہوئے۔ گلی باھوٹ بازار اور زوندان کے درمیان، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے بندوق کے زور پر ان سے گاڑیاں چھین لیں۔

الخانہ کا کہنا ہے کہ ہماری خاندان اس واقع کے بعد شدید صدمے اور پریشانی میں مبتلا ہے کیونکہ اس واقعے کے بعد علاقے میں یہ چمہ گوئی شروع ہے کہ بات تنظیم کے لوگ اس میں ملوث ہیں۔ ان افراد کا طریقہ کار، حلیہ، اور انداز تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد جیسا تھا، اور ہر طرف یہی قیاس آرائیاں بھی عام ہو رہی ہیں۔

ہم یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ آخر ہمارا قصور کیا ہے؟ ہم اپنے روزمرہ کے روزگار سے اپنی محنت کی روٹی کما رہے ہیں اور ہمارے بھائی بھی اس دن اسی مقصد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابھی تک ہمیں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہماری گاڑیاں کہاں ہیں اور کس مقصد کے لیے لی گئیں۔

ہم بلوچستان کہ سب تنظیم سے درخواست کرتے ہیں کہ اگر تنظیم کا ہمارے خاندان کے ساتھ یا ہمارے بھائیوں سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ واضح کیا جائے۔ ہم اپنے مال اور روزگار کو کھونے کی تکلیف میں ہیں اور تنظیم سے جواب کے طلبگار ہیں۔ ہمیں یہ بتا جائے کہ آخر ہماری محنت کی کمائی کیوں ہم سے چھینی جا رہی ہے؟

ہمارے خاندان کی یہ پرزور اپیل ہے کہ اس معاملے میں ہمیں انصاف دلایا جائے اور ہماری گاڑیاں واپس کی جائیں تاکہ ہم اپنی محنت سے زندگی گزار سکیں۔ ہم تنظیم سے جواب کے منتظر ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ہماری آواز سنی جائے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملزم عبدالعلی کا قاتل اکیلے پولیس اہلکار نہیں جس کے ہاتھوں اس کا قتل ہوا ہے بلکہ اصل قاتل ریاست پاکستان ہے۔ رحیم ایڈوکیٹ

ہفتہ ستمبر 14 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سیکٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ توہین رسالت کے الزام میں پولیس تھانہ خروٹ آباد، کوئٹہ نے 12 ستمبر 2024 کو عبدالعلی نامی ایک شخص کو گرفتار کیا جسے ہجوم کے ہاتھوں قتل سے بچانے کے نام پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ