شال فورسز ہاتھوں دو وکیل جبری لاپتہ، وی بی ایم پی کی مذمت ، وکلاء تنظیموں کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

بلوچستان کے دارلحکومت شال سے پاکستانی فورسز نے دو وکیل فدا احمد دشتی اور صلاح الدین مینگل جبری لاپتہ ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ فدا احمد دشتی کو کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) اور دیگر نامعلوم نقاپ پوش مسلح افراد نے گذشتہ شب شال کے علاقے اے ون سٹی میں ان کے گھر سے جبریلاپتہ کر دیا ۔

اسی طرح بلوچستان کے واشک کے علاقے ناگ سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ صلاح الدین ولد محمد ایوب مینگل کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب بارہ بجے کے قریب شال کے بروری روڈ گولی مار چوک سے جبری لاپتہ کر دیا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکار تین ویگو گاڑیوں میں سوار تھے، جنہوں نے صلاح الدین کو جبری لاپتہ کردیا ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ تنظیم کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ رات ایڈوکیٹ فدا دشتی سکنہ تربت کو اے ون سٹی شال اور ایڈوکیٹ صلاح الدین سکنہ ناگ واشک کو گولی مار چوک شال سے فورسز نے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو ایک ماورائے آئین اقدام اور انسانی حقوق کی ‏خلاف ورزی ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ جبری گمشدگیوں کی وجہ سے اہل بلوچستان کے دلوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کا وہ کل کر اظہار بھی کررہے ہیں اسلیے ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ ماورائے آئین اقدامات اٹھانے گریز کریں جس شخص پر کوئی الزام ہے انہیں ملکی قوانین تحت گرفتار کرکے چوبیس گھنٹے کے اندر کسی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے قانونی تقاضے پورے کریں اور حکومت بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کروانے کے حوالے سے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے ۔

نصراللہ بلوچ نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچ وکلاء کے جبری گمشدگی کا فوری طور پر نوٹس لیں اور انکی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل اور ایڈووکیٹ فدا دشتی کی جبری گمشدگی انتہائی تشویشناک ہے۔ دونوں وکلاء کو گزشتہ رات کوئٹہ میں ریاستی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وکلاء سمیت کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے بلوچ نوجوان محفوظ نہیں ہیں۔ ریاستی فوج تعلیم یافتہ بلوچ نوجوانوں کو بغیر کسی ایف آئی آر اور قانونی کارروائی کے زبردستی غائب کر رہی ہے۔

وی پی ایم پی کے وائس چیر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ وکلا برادری کو پہلے بھی جبری لاپتہ کیا گیا ہے

لیکن کل واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں فدا احمد دشتی اور صلاح الدین ایڈٹیکسٹ کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں ۔ جس میں وی بی ایم پی کی تنظیم سخت مذمت کرتی ہے ۔

اگر یہ حالات رہے تو کل ججوں کو بھی لاپتہ کیا جا سکتا ہے ۔ کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو ایک رات کے لئے لاپتہ کیا گیا۔ اب باقی وزیراعلٰی اوں کی باری ہے ۔

وکلاء کی جبری گمشدگی پر سماجی و سیاسی حلقے تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

صحافی کیّا بلوچ نے لکھا ہے کہ ‏ایک شخص جو اپنی زندگی کے پانچ، چھ سال لگا کر قانون کو پڑھتا اور سمجھتا ہے اور پھر پوری زندگی قانون کی دفاع کے لیے لڑتا ہے، اُسے چند لوگ، جو قانون سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں، ماورائے قانون اٹھا کر غائب کر دیتے ہیں، اور پھر دعویٰ یہ کرتے ہیں کہ ہم ملک میں قانون کا نفاذ چاہتے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور وکلاء کی بڑی تعداد نے اپنے دو ساتھی وکلاء ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل اور ایڈووکیٹ فدا بلوچ دشتی کی جبری گمشدگی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے ساتھیوں اور بار ممبرز کو 48 گھنٹوں کے اندر رہا نہ کیا گیا اور اغواء کاروں کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو ان کا اگلا لائحہ عمل انتہائی شدید ہوگا۔

وکلاء نے واضح کیا ہے کہ قانون کے رکھوالے ہونے کے ناطے ان کی گمشدگی لاقانونیت کے مترادف ہے اور اس صورت حال کو کسی صورت قابل قبول نہیں سمجھا جا سکتا۔

وکلاء تنظیموں نے کہاکہ وہ اپنے وکلاء ساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی باحفاظت رہائی اور تحفظ کے لیے ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر، کل بروز ہفتہ بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ مظاہرین لیویز درمیان جھڑپ 2 اہلکار ھلاک ایس ایچ او سمیت 3 زخمی ،نوشکی بلوچ راجی مچی کے ریلی پر فائرنگ میں زخمی نوجوان چل بسا

جمعہ ستمبر 13 , 2024
مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں فائرنگ سے دو لیویز اہلکار ھلاک جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے، واقع سے قبل لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیاتھا ،گرفتار شخص کے ساتھیوں نے انکے رہائی کیلئے روڑ بلاک کرکے احتجاج مظاہرہ کررہے تھے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ