افغانستان داعش کی زائرین پر فائرنگ سے 14 افراد ہلاک

افغانستان کے علاقے دائی کنڈی اور غور صوبوں کے درمیان مشترکہ سرحد پر واقع قریودال پاس پر عراق سے آنے والی زائرین کے استقبال کے لیے جمع لوگوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس مین 14 افراد ھلاک متعدد زخمی ہوگئے ۔

افغان میڈیا طلوع نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں کم از کم 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور 4 دیگر زخمی ہوئے، متاثرین دائی کنڈی کے سنگ تخت اور بندر ضلع کے رہائشی تھے، جو عراق کے شہر کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے جمع ہوئے تھے۔

تاہم حملہ آوروں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے، دائی کنڈی کے مقامی حکام نے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واقعے کے کچھ دیر بعد اسلامک اسٹیٹ خراسان (آئی ایس کے پی) داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کربلا سے واپسی پر افغان زائرین کو نشانہ بنایا۔

واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور طالبان حکام حملے کی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم انہوں نے داعش کے دعوؤں کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جامعہ بلوچستان میں منشیات کے نام بلوچ طالبات کو ہراساں کیا گیا ، فورسز کا یہ عمل قابل مذمت ہے – بلوچ وومن فورم

جمعہ ستمبر 13 , 2024
شال جامعہ بلوچستان کے طالبات نے بتایا ہے کہ پاکستانی فورسز منشیات کے نام پر گرلز ہاسٹلوں میں گھُس کر طالبات کی پروفائلنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج جامعہ بلوچستان کے گرلز ہاسٹل میں سیکورٹی فورسز نے انٹی نارکوٹکس کے وردی میں آکر صرف بلوچ طالبات کو اکٹھا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ