اسلام آباد خاتون صحافی کو بلوچ مظاہرین کی کوریج سے  روکنے و ہراسگی کی مذمت کرتے ہیں – سی پی جے

بلوچ مظاہرین کی کوریج سے  روکنے و ہراسگی کی مذمت

اسلام آباد صحافی تحفظ کمیٹی ایشیاء (سی پی جے) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں پانچ سادہ لباس بندوق برداروں نے خاتون صحافی کو اس وقت زبردستی حراست میں لیا جب وہ اسلام آباد کے قریب راولپنڈی میں اپنی بس کا انتظار کررہی تھی۔ ملزمان نے فاطمہ روزاق کو چالیس منٹوں تک بندوق کے زور پر حبس بے جا میں رکھا اور اس سے بلوچ یکجتی کمیٹی کے اسلام آباد دھرنے میں سرگرمیوں کے بارے مختلف سوالات کئے گئے اور ہراساں کیا ۔

بلوچ مظاہرین کی کوریج سے  روکنے کی مذمت

سی پی جے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دؤران ان افراد نے صحافی سے انکے کیمرے کا مطالبہ کیا جسے صحافی نے حوالگی سے انکار کیا پھر انہوں نے خاتون صحافی کی موبائل لیکر چیزوں کو ڈھونڈنے لگے اور موبائل کو نقصان پہنچایا-

تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے تاکہ صحافی بلا خوف اور رکاوٹ کے اس احتجاج کو کوریج دے سکیں۔

دوسری جانب نامور صحافی حامد میر نے اس حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین کے احتجاج کو کوریج پر اس سے قبل ایک اور صحافی سمعیہ حفیظ کو گرفتار کرکے جیل میں رکھا گیا تھا۔ صحافیوں کو اپنا کام کرنے دیا جائے انھیں ہراساں کرنا بند کردینا چاہیے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاج جاری، کئی خواتین کی طبیعت خراب

جمعہ جنوری 5 , 2024
اسلام آباد دھرنا بزرگ خواتین کی سردی کی وجہ سے طبیعت مزید خراب

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ