شال : پاکستان ٹیلی ویژن پی ٹی وی بولان کے کیمپئیر علی سمالانی کے 8 سالہ بیٹے محمد حزیفہ کو بدھ کی دوپہر نامعلوم اغواکاروں نے اغواء کرلیا ۔
واقع بعد جوان باپ آنسو لیے اپنے بیٹے کے بازیابی کے لیے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرنے کے لیے جاکر بیٹھے ر ہے مگر پولیس کاروائی اور تلاش کرنے کے بجاۓ انکی فریاد سننے اور رپورٹ درج کرنے کی زحمت بھی نہیں کی ۔
عوامی حلقوں نے نہ صرف معصوم بچے کی اغوا جبکہ پولیس رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
آپ کو علم ہے پاکستانی بے لگام فورسز بلوچستان میں نہ صرف بزرگ ،نوجوان بلکہ بچوں کو بھی نہیں بخشتے گزشتہ ماہ جیرک بارڈر سے تیرہ سالہ معصوم بچے شہسوار ،اس سے قبل خاران سے ایک معصوم بچے کو اغوا اور پنجگور میں دس سالہ چاکر نامی بچے کو قتل کردیا تھا ،
یہ فورسز کی درندگی کی ایک دو کہانیاں ہیں مگر بلوچستاں میں ایسے واقعات روزکا معمول ہیں ۔
بلوچستان کے سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے جب بھی کسی شخص کے اغوا کی رپورٹ درج کرنے سے پولیس بے خبری ،بے حسی دکھائے سمجھ جائیں کہ اس اغوا میں پاکستانی فورسز فوج ،ایف سی ،سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے ۔