مستونگ حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے مستونگ میں تین مختلف حملوں میں، آپریشن میں مصروف قابض فوج کے دستے اور مرکزی کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج پر راکٹ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سوموار کے روز مستونگ کے علاقے اسپلنجی ہی میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو پیدل اہلکار زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سوموار کی شب مستونگ شہر میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میرا ووٹر میرے استعفیٰ پر خوشیاں منا رہا ہے کہ میں نے بلوچ نسل کشی روکنے کیلے استعفے دے دیا ۔ اختر جان مینگل

بدھ ستمبر 11 , 2024
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ‏نہایت ہی احترام کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ بلوچستان اور سندھ دونوں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، جہاں پرامن مظاہروں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہاکہ لیاری اور ملیر کے بلوچ مرد، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ