کیچ اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ اور پنجگور میں دو مختلف حملوں میں قابض فوج اور پولیس فورس کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ 9 ستمبر کی رات ساڑے آٹھ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض فوج کے مرکزی کیمپ پر متعدد اے ون گولے فائر کئے جو کیمپ کے اندر گرے، اس کے بعد سرمچاروں جدید و بھاری ہتھیاروں سے کیمپ کو نشانہ بنایا جس سے دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

بی ایل ایف نے کہا ہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 8 ستمبر بروز اتوار پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا جس کی زد میں آکر پولیس سب انسپکٹر شکیل احمد ہلاک ہوگیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان بلوچ قوم کا وطن ہے اور وطن کے حقیقی فرزند سرزمین پر پاکستانی قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت کے ذریعے پاکستانی فوج کو ذہنی،جسمانی و نفسیاتی شکست سے دو چار کرچکے ہیں جس کی وجہ سے شکست خوردہ فوج عام آبادیوں اور نہتے عوام کو نشانہ بناتی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ سرمچاروں کا تعاقب کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کا انجام بھی دشمن فوج جیسا ہوگا۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، آزاد بلوچستان کے حصول تک حملے کرنے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران کی تعلیمی زبوں حالی پر حکام بالا ہوش سے کام لیں۔ بی ایس او خاران زون

منگل ستمبر 10 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خاران زون نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بوائز ڈگری کالج کے اساتذہ کو جبری طور پر ٹرانسفر کرنے اور گرلز انٹر کالج میں سیکیورٹی چوکی قائم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ازل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ