بلوچستان ضلع کیچ مکران کے رہائشی نوجوان اسد ولد عثمان رہائش سکنہ مند کھنک کو پاکستانی فورسز خفیہ ایجنسیوں نے بندوق کے زور پر اغوا کرلیا۔
بتایا جارہاہے کہ بحرین نے 28اگست 2024 کو بغیر کسی الزام اور وضاحت کے بحرین سے نکال کر پاکستان واپس بھیج دیا۔ جب وہ کراچی پہنچے تو 29اگست کوکراچی ائیرپورٹ سے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا اپنے ساتھ لے گئے۔جس کے بعد آج تک ان کے بارے خبر نہیں ہے ۔
اہلخانہ نے اپیل کیا ہے کہ اسد کو رہا کیا جائے اگر کوئی جرم ہے تو اُسے عدالت میں پیش کیا جائے۔