مستونگ اور کیچ میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی گشت جاری ، مزید چوکیاں قائم

مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں پاکستان فوج کے ہیلی کاپٹروں کی گشت پچھلے دو دنوں سے مسلسل جاری، مزید چوکیاں قائم کردی گئیں ،جبکہ کیچ کے علاقہ ہوشاپ سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہیلی کاپٹروں کو گشت کرتے دیکھا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فورسز نے اسپلنجی و نواح میں مزید چوکیاں قائم کردی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مچھ سے اسپلنجی پہنچ گیا ہے ۔

مزید برآں علاقے میں موبائل نیٹورکس کو بند رکھا گیا ہے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی کشی کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آپ کو علم ہے گذشتہ روز قلات کے پہاڑی سلسلوں فوجی ہیلی کاپٹروں کی دن بھر گشت جاری رہی ،جبکہ سائیجی میں پاکستان فوج کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور نئی چوکیاں قائم کرنے کی خبریں بھی ملیں۔

تازہ اطلاعات ہیں کہ کیچ ہوشاپ سمیت دیگر پہاڑوں پر ہیلی کاپٹروں کی گشت بھی جاری ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5567 دن مکمل

جمعرات ستمبر 5 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5567 دن ہو گئے ۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں خضدار سے سیاسی اور سماجی کارکنان در محمد مینگل نزیر احمد جتک اور دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔ علاوہ ازیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ