اگست کے مہینے میں 51 حملوں میں 39 اہلکار ہلاک اور 41 زخمی کیے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو اگست کے مہینے میں ہونے والے حملوں کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اگست کے مہینے میں پاکستانی فورسز فوجی تنصیبات اور نام نہاد پاکستان جشن آزادی کے تقریبات کو 51 حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ حملوں میں فورسز کے 35 سے زائد فوجی اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 40 کو زخمی کیا ہے حملوں مزید دشمن کے 4 ایجنٹوں کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا ہے جبکہ ایک کو زخمی کیا ہے، حملوں میں دشمن کے ایک ڈرون کیمرے کو نشانہ بناکر مار گرا گیا، چار ٹاوروں سمیت تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کرکے مشینریز کو فائرنگ و نزر آتش کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ حملوں میں فورسز کے معتدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انھوں نے آخر میں کہا ہے کہ مارد وطن کے دفاع میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے دو ساتھی سرمچار شمبین عرف شہیک اور میجر نصراللہ عرف استاد چاکر نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بارکھان: ایک اور ٹاور کو مسلح افراد نے تباہ کردیا

جمعرات ستمبر 5 , 2024
بارکھان میں ایک اور موبائل ٹاور کو مسلح افراد نے فائرنگ و نزر آتش کرکے تباہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے بغاو کے علاقے بکھرانی میں ایک یوفون کمپنی کی ٹاور کو فائرنگ و نزر آتش کرکے تباہ کردیا ہے۔ اس سے قبل بغاو علاقے چھودی میں مسلح […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ