سبی: پاکستانی فورسز کی پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ 5 اہلکار ہلاک، موسی خیل میں موبائل ٹاور تباہ

سبی میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کی ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا ، موسی خیل ٹاور حملے میں تباہ ۔

سبی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اسکاؤٹس 151 ونگ کی پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

حکام کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

ادھر موسی خیل میں مسلح افراد نے گزشتہ روز ایک موبائل ٹاور کو حملے میں تباہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لورالائی کے علاقے موسی خیل کنگری کے مقام پہ مسلح افراد نے ٹیلی نار کے موبائل ٹاور کو فائرنگ و نزر آتش کرکے تباہ کردیا ہے، فائرنگ کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

جس کے بعد انتظامیہ نے لورالائی اور رکھنی کے مقام پہ مسافر بسوں کی ٹریفک کو روک دیا۔

حملوں کی زمہ داری تاہم کسی نے ابتک قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ مسلح افراد نے صحافی کو قتل کردیا، شال میں ایک قتل ،کراچی سے جبری لاپتہ نوجوان شال سے بازیاب

بدھ ستمبر 4 , 2024
بلوچستان کے علاقے ضلع مستونگ میں کلی گلکنڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سراوان پریس کلب کے عہدیدار اور نیوز ایجنسی سے وابستہ صحافی ھلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سراوان پریس کلب کے عہدیدار و سینئر صحافی نثار احمد لہڑی آج صبح مستونگ شہر میں واقع اپنے زیر تعمیر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ