شال مسلح افراد کی فائرنگ سب انسپکٹر ھلاک

بلوچستان کے دارالحکومت شال کے علاقہ ارباب غلام علی روڈ کلی دیبہ اللہ داد اسٹریٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انڈسٹریل تھانہ کے تفتیشی ونگ میں تعینات سب انسپکٹر امان اللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد گھات لگاکر سب انسپکٹر امان اللہ کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے جیسے ہی امان اللہ اپنی گاڑی میں اللہ داد اسٹریٹ کے قریب پہنچے تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔

جس سے سب انسپکٹر امان اللہ موقع پر جا ن کی با زی ہا ر گئے ، جبکہ مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کی سیریس کرائم ونگ موقع پر پہنچ گئی جبکہ نعش کو سول ہسپتال شال منتقل کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی ایس او کسی قسم کے شیڈول کو نہیں مانتی اور نہ ہی ان درباریوں کے سامنے حاضری دیگی۔ بابل ملک بلوچ

منگل ستمبر 3 , 2024
شال: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ نے ڈگری کالج سریاب میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی چیرمین کا نام شیڈول فورتھ میں ڈال کر وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے قومی مسائل سے دستبردار ہونگے ہم واضح کرتے ہیں کہ کیسی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ