لاپتہ ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، ملبے سے 17 نعشیں ملی ہیں۔ پانچ تاحال لاپتہ

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کو روس کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے مشرق بعید کے علاقے میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتا ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ اسی علاقے سے ملا ہے جہاں ریڈار سے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔ لاپتا ہونے والا ہیلی کاپٹر ایم آئی ایٹ طرز کا فوجی ہیلی کاپٹر تھا جو روس میں نقل و حمل کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا نظر آیا جس کے بعد وہاں فوری ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، تاہم 22 افراد میں سے 17 کی لاشیں ملیں جبکہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقی پانچ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اوران کی لاشیں بھی جلد تلاش کرلی جائیں گی۔

روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ملبے اور اطراف سے 17 لاشیں ملی ہی جبکہ باقی پانچ کی تلاش کی جارہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کالم نگار سجاد اظہر کے مجھ پر لگائے الزام حقائق کے منافی ہیں۔ میر عبدالنبی بنگلزئی

پیر ستمبر 2 , 2024
بلوچ آزادی پسند رہنماء میر عبدالنبی بنگلزئی نے پاکستانی کالم نگار سجاد اظہر کے مضمون پر ردعمل میں ان کے لگائے گیے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجاد اظہر نے اپنے مضمون میں غلط معلومات اور پروپیگنڈہ کے ذریعے مجھ پر بے بنیاد الزام عائد کیے ہیں، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ