بیس گھنٹے جاری رہنے، 130 دشمن اہلکار ہلاک کرنے کے بعد آپریشن ھیروف کامیابی کے ساتھ مکمل – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ پچیس اگست کو شروع ہونے والے بلوچ لبریشن آرمی کی فدائی آپریشن ھیروف کی کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ آپریشن ھیروف کے تحت دشمن کے بیلہ کیمپ پر مجید بریگیڈ کی فدائین نے قبضہ اور بلوچستان بھر کے مرکزی شاہراہوں پر ایس ٹی او ایس اور فتح اسکواڈ نے ناکہ بندی کرکے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

آپریشن ھیروف کے دوران دشمن فوج کے بیلہ کیمپ کو بی ایل اے کی مجید بریگیڈ بیس گھنٹوں تک اپنے کنٹرول میں رکھتے ہوئے 68 دشمن اہلکار ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ بی ایل اے کے یونٹ فتح اسکواڈ اور ایس ٹی او ایس 62 فوجی اہلکار ہلاک کرتے ہوئے بارہ گھنٹوں تک بلوچستان کے تمام مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے اپنے کنٹرول میں رکھا۔ مجموعی طور پر 130 دشمن اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی کیئے گئے

انھوں نے کہاہے کہ آپریشن ھیروف کے مقاصد مکمل ہونے کے بعد تمام شاہراہوں کی ناکہ بندی ختم کرکے کھول دیئے گئے ہیں اور بیلہ کیمپ پر قبضے کے مقاصد حاصل کرکے، آپریشن کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔

تفصیلی بیان میڈیا میں جلد جاری کی جائیگی

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی فورسز کیمپ پر حملہ،ایف سی کی فائرنگ 2 افراد ھلاک پانچ زخمی ، ریلوئے ٹریک تباہ، متعدد لیویز پوسٹ نذر آتش

پیر اگست 26 , 2024
نوشکی کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی کاروائی ریلوئے ٹریک تباہ لیویز پوسٹیں نذر آتش اہلکاروں کی ہتھیار چھین لیے گئے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملہ ایف سی کی فائرنگ دو افراد ھلاک پانچ زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق 26 اگست کی رات نامعلوم مسلح افراد نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ