مجید بریگیڈ کے فدائین  گیارہ گھنٹوں سے دشمن کے بیلہ کیمپ پر قبضہ جمائے رکھنے میں کامیاب۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کی فدائی آپریشن “ھیروف” کے تحت بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ قابض فوج کے بیلہ کیمپ پر حملہ کرکے ابتک کیمپ کے ایک وسیع حصے پر گیارہ گھنٹوں سے زائد عرصے سے قبضہ برقرار رکھتے ہوئے، دشمن فوج کو ایک کونے میں مبحوس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ابتک دشمن کے 56 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی کیئے جاچکے ہیں، جبکہ ایک بلوچ فدائی نے زخمی ہونے کے بعد اپنی آخری گولی سے اپنے ہاتھوں شہادت کا مرتبہ حاصل کرلیا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہےکہ قبل ازیں بی ایل اے کی مجید بریگیڈ نے بارود سے بھری دو گاڑیوں کو کیمپ کے داخلی دروازےسے ٹکرا کر تباہ کردیا تھا، جسکے بعد مجید بریگیڈ 56سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کرکے کیمپ کے ایک وسیع حصے پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

ترجمان نے کہا ہےکہ اس دوران کیمپ میں مبحوس فوجی اہلکاروں کی کمک کیلئے آنے والے ایک فوجی قافلے کو فدائین نے حملہ کرکے پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ جبکہ دو بکتر گاڑیوں کو ٹینک شکن ہتھیاروں سے حملہ کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ بلوچستان بھر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر بی ایل اے کی فتح اسکواڈ اور ایس ٹو او ایس نے ناکے لگا کر اپنے قبضے میں لینے کے بعد 62 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ جس سے مارے گئے دشمن فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان شاہراہ بدسدستور بند، چھ نعشیں برآمد

پیر اگست 26 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کی آپریشن ھیروف جاری، بولان سمیت گردونواح میں ناکہ بندی و حملوں کے اطلاعات ۔ اطلاعات کے مطابق ریسکیو حکام کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے مختلف مقامات سے چھ نعشیں ملی ہیں جنھیں انتظامیہ نےتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ہے- حکام کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ