بلوچستان فائرنگ و حادثات میں ایک شخص قتل ،ایک لاپتہ جبکہ 5 زخمی

شیرانی:شیر انی میں فا ئر نگ 1شخص ھلاک پو لیس کے مطابق پیر کو شیرا نی کے علا قے زڑہ قلعہ میں زمین کے تنا زعے پر فا ئر نگ کے نتیجے میں حمز ہ ھلاک ہو گیا ۔

پو لیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے مزید کاروائی شر وع کر دی ۔

بارکھان کے علاقہ مہمہ صمند خان میں لہمہ قبیلے اور بزدار قبیلے کے آپس میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔ علاقہ مکینوں نے زخمی شخص کو بی ایچ یو رکھنی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔

طبی امداد کے بعد زخمی شخص کو رکھنی ہسپتال سے ڈی جی خان منتقل کردیا گیااطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔

لیویز فورس نے بگڑتے حالات کو کنٹرول کر لیافائرنگ کا سلسلہ رک گیا لیویز فورس کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

پسنی سے ماہیگیر لاپتہ ، ذرائع کے مطابق زاہد ولد سبزل سکنہ وارڈ نمبر 6 پسنی اپنے سپورٹ کشتی کے ساتھ کل جمعہ کو کانچ روڈ سے ماہیگیری کے لیے سمندر کے لئے نکلا تھا جو تاحال لاپتہ ہے، خاندان نے اس کی تلاش میں مدد کی اپیل کی۔

پسنی کے علاقہ کلمت کے قریب کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے موٹر سائیکل سوار امین ولد گزین سکنہ اورماڑہ ارر عبدالحمید ولد گنجین سکنہ پسنی شدید زخمی ہوگئے۔

کوسٹل ہائی وے پولیس کے اہلکاررں نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا دیا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پسنی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مکران کوسٹل ہائی وے پر اسپیاک کے مقام پر اونٹ کار گاڑی کے سامنے آگئی، کار گاڑی اونٹ سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار دو افراد نزیر ولد موسیٰ سکنہ گوادر اور جنید نامی زخمی ہوگئے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف دکانداروں اور تاجروں کا آرسی ڈی شاہراہ پر دھرنا

اتوار اگست 25 , 2024
حب شہر میں چوری ڈکیتی اور لوٹ مار قتل وغارت گری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر متاثرہ دکاندار تاجر تنظیمیں اور شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شال کراچی شاہراہ پر دھرنا دیکر پولیس کی نااہلی اور امن وامان کی مخدوش صورتحال پر احتجاج کیا ۔ اس موقع پر تاجر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ