خاران میں تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بروز جمعہ مورخہ 23 اگست کو ایک بجے خاران کے علاقے سرگردان میں سی پیک روڈ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کیا اور تمام مشینری کو نذر آتش کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ کاروائی کا عمل سر انجام دینے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پر پاکستان قابض ہے اور قبضہ گیر کبھی مقبوضہ علاقے کو ترقی نہیں دیتا بلکہ ترقی کے نام پر استحصال اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرتا ہے لیکن بلوچ قومی تنظیم بی ایل ایف کسی ایسے منصوبے کی اجازت کسی کو نہیں دیگی جس کا مقصد بلوچ نسل کشی اور بلوچ وسائل کو لوٹنا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم تمام ٹھیکیدار حضرات کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبے سے خود کو دور رکھیں وگرنہ وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا زمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ریاستی فوج، ان کے منصوبوں اور آلہ کاروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی میں پاکستانی فوج کے آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

ہفتہ اگست 24 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں آج نوشکی میں قابض پاکستانی فوج کےایک آلہ کار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ترجمان نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے نوشکی شہر میں مَل اسٹاپ کے مقام پر فائرنگ کرکے پاکستانی فوج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ