خاران: مختیار احمد مینگل کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج جاری انھیں بااثر حکومتی حمایت یافتہ گروہ نے اغوا کیا ہے ۔ مظاہرین

بلوچستان کے ضلع خاران سے اغواء ہونے والے مختیار احمد مینگل کی عدم بازیابی کے خلاف آج خاران شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر بازار مکمل طور پر بند رہا۔

جبکہ چیف چوک پر احتجاجی جلسے کے بعد خاران ریڈ زون پر دھرنا دیا جارہا ہے۔

مختیار احمد مینگل کو گزشتہ ماہ 15 جولائی کو سراوان سے شہر آتے ہوئے دن دہاڑے اغوا کرکے لے گئے تھے، اور ان کی رہائی کے بدلے دس کروڑ روپے کی رقم کے تاوان کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر 25 اگست تک مختیار مینگل کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو یہ دھرنا شال ریڈ زون منتقل کر دیں گے ، گزشتہ 38 دنوں سے یہ دھرنا پریس کلب میں جاری رہا ہے آج اس کو خاران ریڈ زون منتقل کردیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مختیار احمد مینگل کو بااثر حکومتی حمایت یافتہ گروہ نے اغوا کیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال ،مستونگ ، ارشاد شاہ نواز اورظہیر احمد تاحال جبری لاپتہ ہیں ، لواحقین

جمعرات اگست 22 , 2024
بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے طالب علم ارشاد اور شاہ نواز تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔ طالب علم ارشاد احمد کے لواحقین نے کہا ہے کہ ان کو مسلح افراد نے 16 اگست کی رات مستونگ میں ان کے گھر سے اٹھا کر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ