شال : تعزیتی ریفرنس کا انعقاد : قومی شناخت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے. بی ایس او پجار

شال : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار) قومی مسائل پہ چرچہ و قومی شناخت پہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے کالج آف ٹیکنالوجی میں بی ایس او ( پجار ) کے زیر اہتمام ڈاکٹر زولفقار بلوچ ( مرحوم ) کے پہلے برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ شال: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار ) کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی چیئرمین بوہیر صالح بلوچ سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ بی ایس او کے سیکرٹری جنرل صمند جونئیر وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ صوبائی صدر شکیل بلوچ مرکزی اطلاعات سیکرٹری ادریس بلوچ وڈیرا محمد حسن زہری شے مرید دیگر نے خطاب کیا جس میں مرحوم کے کمٹمنٹ اور بہادری کے ساتھ پر عزم جہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا مرحوم کامریڈ ذوالفقار بلوچ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کا ایک انتہائی متحرک اور قربانی دینے والا دوست تھا تنظیم کو منظم کرنے میں وہ ہمہ وقت سرگرم رہا اور اس کی بے پناہ محنت نے تنظیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنے آخری ادوار میں اس نے بلوچ قوم کی تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں اور بزگ بلوچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی توانائیاں وقف کیں۔ اس کی قربانیوں اور لگن کی وجہ سے وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہے گا اور اس کی خدمات کو سراہا جائے گا۔

سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ نےتعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے ہر ضلع میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ، چوری ڈکیتی لوٹ مار اور اغواء برائے تاوان کے وارداتوں میں ملوث افراد ریاستی اداروں کے کارڈ ہولڈر ہے ، بلوچستان کے زمین کو خریدنے اور قبضہ کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہیں کے یہ شہیدوں کے ارمانوں کا زمین ہے اس پہ چین سمیت کسی بھی قبضہ گیر کے لئے زمین کو دوزخ بنانے میں یہاں کے بلوچ عوام زرا بھی دیر نہیں کرینگے ، ہم آج بھی اس مخصوص ٹولہ و گرو کو بتانا چاہتے ہیں کے آپ کو اس زمین اور اس زمان میں بلوچ عوام نے مسترد کیا ہے ، تمھارے پالسیوں کو رد کردیا ہے تمھارے قبضہ گیر پروجیکٹوں کو ٹھکرا دیا ہے

اگر اب بھی تم قتل و اغواء کرکے بلوچ قوم کو خوف میں مبتلہ کرنے کی کوشش کررہے ہو تو یہ ایک انتہائی بڑی غلط فہمی ہے یہ 1971 نہیں کے تم ہمیں قتل کرنے کے لئے مکتی بانی جیسے تنظیم بناؤ گے اور ہم چپ کرینگے ہم انتہائی حد تک جانے سے بلکل گریز نہیں کریں گے بلکے اپنے قومی بقاء کے لئے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرینگے اور اپنے باپ دادا کے وطن کی حفاظت کرینگے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ٹمبر مافیا دشت میں جنگلات کے کٹاؤ سے باز آئے، وگرنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بی ایل ایف

پیر اگست 19 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی طرف سے دشت میں ٹمبر مافیا کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ جنگلات کے کٹاؤ سے باز آئیں وگرنہ ان کے خلاف سخت کارروائی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ