بلوچستان شدید بارشوں سیلابی ریلے اور آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ھلاک متعدد مکانات منہدم

بلوچستان میں ایک بار پھر بارشوں نے تباہی مچادی اور بلوچستان کا کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، طوفانی بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی گھر منہدم ہوگئے جبکہ منہ زور ریلے سب کچھ بہاکر لے گیا، مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

ضلع چمن اور قلعہ عبداللہ اس وقت بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں زمان آباد میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور طوفانی ہواؤں سے سولر پینلز بھی اڑ گئے جبکہ جعفر آباد میں بجلی کے کھمبے گرگئے۔

شال چمن اور نوشکی میں ریلوے لائن سیلابی ریلے میں بہہ گیا ، جس کے نتیجے میں ٹرین سروس معطل ہوکر رہ گیا –

‎مستونگ میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیلابی ریلوں سے کئی علاقوں میں مکانات کو نقصان پہنچا جہاں کردگاپ میں سیلابی ریلے میں خاتون بہہ گئی جن کی نعش نکال لی گئی-

‎ادھر مچھ میں موسلادھار بارش سے بولان شاہراہ سمیت نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ہرک کازوے کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ۔

‎این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث بلوچستان کا پاکستان کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، سیلابی ریلوں کے باعث شال تفتان سبی شاہراہیں بند ہوگئی۔

مزید براں بلوچستان کے ضلع خضدار میں شدید بارشوں کے دؤران سب تحصیل سارونہ موضوع کوڑیانک میں آسمانی بجلی گرنے سے عمران دینار زئی، اور محمد اسماعیل دینار زئی مینگل نامی دو چروائے جان کی بازی ہارگئے ۔

عمران اور اسماعیل نامی دو شخص آسمانی بجلی کی زد میں اس وقت آئے جب وہ اپنے بکریوں کی ریوڑ واپس لیکر گھرآرہے تھے کہ آسمانی بجلی گر نے سے دونوں موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ اورآسمانی بجلی کی زدمیں آکر گیارہ بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔

نوشکی شہر کو ملانے والی مرکزی پل کے اطراف بہہ جانے شہر کا زمینی رابطہ منقطہ ہوگیا سیلابی پانی میں ایک گاڑی بہہ گئی تاہم جانی نقصان نہیں ہوئیں جبکہ کیشنگی کے علاقے میں پاکستان ایران ریلوے لائن بہہ گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو سفر کرنے سے بھی منع کردیا گیا ہے-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال : جبری لاپتہ راشد حسین کی عدم بازیابی، لواحقین کا احتجاج ریلی نکالی گئی مظاہرہ کیاگیا

پیر اگست 19 , 2024
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کے روز راشد حسین کی جبری گمشدگی اور عدم بازیابی کے خلافلواحقین کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی ، جس میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے علاوہ سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں لاپتہ افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ