پروم آرمی کیمپ اور بلیدہ میں پی ٹی سی ایل مواصلاتی ٹاور نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کیچ ، پنجگور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تیرہ اگست کی رات گیارہ بجے پروم کلیری آرمی کیمپ اور 16 اگست کی صبح گیارہ بجے بلیدہ کڑکی میں آرمی کے زیر استعمال پی ٹی سی ایل کمیونیکیشن ٹاور کو تباہ کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ تیرہ اگست کی رات بلوچ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم کلیری میں آرمی کیمپ پر راکٹ لانچرز، گرنیڈ لانچرز اور مشین گنوں سے حملہ کرکے فورسز جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

جبکہ 16 اگست کی صبح گیارہ بجے کیچ کے علاقے بلیدہ کڑکی میں آرمی کے زیر استعمال پی ٹی سی ایل کے مواصلاتی ٹاور پر حملہ کر کے گرا دیا گیا اور تمام مشینری کو نذر آتش کردیا، اس مواصلاتی نظام کے ذریعے پاکستانی آرمی بلیدہ، زامران اور کیچ کے مختلف علاقوں سے رابطہ کا نظام چلاتا تھا۔

ترجمان نے کہایے کہ بی ایل ایف نہ صرف پاکستانی فورسز اور اس کے آلہ کاروں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ اسکے زیر استعمال ٹریکنگ سسٹم کو بھی تباہ کررہی ہے کیونکہ انہی مواصلاتی نظام کا سہارا لیکر پاکستانی فورسز بلوچ سرمچاروں کو ٹریس کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چاغی 5 نعشوں کی شناخت ہوگئی ، دیگر واقعات میں 5افراد ھلاک متعدد زخمی

ہفتہ اگست 17 , 2024
چاغی : دالبندین سے ملنے والی پانچوں قتل ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے ۔ افغانستان لشکرگاہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔ ایس پی چاغی کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کالج کے قریب کھمبوں سے باندھے ہوئے نعشیں ملے تھے۔ انھیں انتظامیہ نے شناخت کے لیے ہسپتال منتقل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ