بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے نام تصاویر سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیاہے کہ یہ گمشدگیاں جبر کی بدترین شکل ہے اور یہ بلوچ نسل کشی کو مزید ہوا دیتی ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ قلات میں 2016 میں ایک فوجی آپریشن کے دوران ایک ہی خاندان کے 9 افراد پکار خان ولد علی جان، امام داد ولد پکار خان ،عبدالنبی ولد پکار خان ، میر محمد ولد پکار، داد محمد ولد پکار خان، مصطفیٰ ولد علی جان ، میر جان ولد مصطفیٰ، سبز علی ولد زمان خان ، تاج محمد ولد زمان خان شامل ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں ۔ انھیں فورسز نےکو اغوا کیا تھا اور وہ اب بھی بلوچ جدوجہد پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔