شہید ماسٹر عبدالخالق بی این ایم کے کارکن تھے ، پاکستانی فوج نے ہدف بنا کر قتل کیا ہے ۔ بی این ایم

آواران بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ای۔ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ شہید ماسٹر عبدالخالق بی این ایم کے کارکن تھے اور پارٹی ہدایات اور پروگرام کے تحت سماجی اور سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔ پرامن اور نہتے قوم دوست سیاسی کارکن کو پاکستانی فوج نے قتل کیا۔

انھوں نے کہاہے کہ ماسٹر عبدالخالق ولد دوست محمد چیری مالار آواران کے رہائشی تھے۔ پارٹی آئین کے مطابق کئی مہینے پارٹی کے دوزواہ رہنے کے بعد سال 2018 کو آپ کو باقاعدہ پارٹی کی ممبرشپ دی گئی۔

ترجمان نے کہاہے کہ آپ بلوچ تحریک آزادی کے ایک سچے ہمدرد اور جہدکار کی حیثیت سے جہد آزادی سے وابستہ ساتھیوں کی مدد میں پیش پیش تھے۔ آپ کو پاکستانی فوج نے 13 اگست 2024 کو اس وقت نشانہ بنا کر قتل کیا جب آپ مالار میں اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ شہید عبدالخالق کی جدوجہد آزادی سے وابستگی پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلوچ تحریک آزادی کا شہید قرار دیتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سی پیک روٹ پر حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔بی ایل ایف

جمعہ اگست 16 , 2024
کیچ : بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پندرہ اور سولہ اگست کی رات بارہ بجے شاپک میں بارگ پہاڑی پر قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ کے تین مورچوں کو بیک وقت نشانہ بنایا۔پندرہ منٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ