شال ریلوے اسٹیشن کے قریب دو دستی بم حملے ایک شخص ھلاک چھ زخمی ، تربت میں فورسز پر حملہ

بلوچستان کے دارالحکومت شال ریلوے اسٹیشن کےمختلف مقامات نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کے تقریبات پر دستی بموں سے حملہ،ایک شخص ھلاک متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

زرائع کے مطابق دھماکے کے بعدایمبولینس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر دستی بم حملوں کا ایک زخمی سراج ولد ممتاز ہسپتال میں دم توڑ گیا، زخمیوں
کی تعداد 6 ہے۔

علاوہ ازیں کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

زرائع کے مطابق تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم فورسز کی چوکی اور فوجی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔

حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے کے بعد فورسز اہلکار عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ ،قلات ،ہرنائی خاران میں نام نہاد جشن آزادی کی تہواروں اور فورسز پر بم اور راکٹ حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

جمعرات اگست 15 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نام نہاد پاکستانی جشن آزادی اور فورسز پر راکٹ اور بم حملوں کی ذمہداریاں قبول کرتے ہوئے کہاہے کہاہے کہ سات الگ الگ حملوں میں انھیں نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ