گوادر  تقریبات پر بم حملے ،پنجگور فورسز کیمپ پر حملہ، خضدار میں ڈیٹھ اسکوائڈ کارندے کے گھر پر دستی بم پھینکا گیا

پنجگور میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ، خضدار میں حکومتی حمایت یافتہ شخص کے رہائش گاہ پر بم حملہ کیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو  پروم کلگ کور کے مقام پر گذشتہ رات نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں دیر تک علاقے میں سنیں گئیں۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام کا موقف ابتک سامنے نہیں آیا ہے۔

علاوہ ازیں خضدار شہر میں آج صبح یونس محمد شہی کے رہائش گاہ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح جتھے یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے ۔

ادھر  گوادر کے علاقے جیونی کوسر بازار ہائی اسکول میں چودہ اگست کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ پسنی ببر شور اسکول میں چودہ اگست کی تیاریوں کے دوران ہوا جس کی آواز دور دور  تک سنی گئی، دھماکے کے بعد نام نام نہاد تقریب میں شریک افراد میں افراتفری پھیل گئی۔

اس کے علاوہ ذرائع جیوانی کے علاقے پانوان سے اطلاع ہے کہ  کوسٹ گارڈ کیمپ کے قریب دو بم برآمد ہوئے ہیں۔ یہ بم 14 اگست کی تیاریوں کے دوران برآمد ہوئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد قابض فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش جاری ہے۔ 

گوادر میں ہونے والے مذکورہ حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال ،اوتھل ،گوادر ، پاکستانی فورسز ہاتھوں چار افراد جبری لاپتہ ایک ذہنی مریض شامل ہے

بدھ اگست 14 , 2024
بلوچستان کے دارالحکومت شال سے پاکستانی فورسز نے دو افراد اوتھل سے ایک اور گوادر سے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کی ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اکستانی فورسز نے شال کے علاقہ میاں غنڈی سے دو بھائیوں خدائے رام مری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ