بی وائی سی کی کال : کراچی اور بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

ہڑتال کے دوران بعض شہروں میں بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

شال : بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری احتجاج کے پس منظر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے آج بدھ (تین جنوری ) کو بلوچستان کے علاوہ پاکستانی بندوبست کے دیگر شہروں میں ہڑتال کی کال دے تھی۔ بی وائی سی کی کال پر بلوچستان کے قصبوں اور چھوٹے بڑے شہروں میں کاروباری افراد نے رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کرکے جاری تحریک سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

قصبوں اور چھوٹے بڑے شہروں میں کاروباری افراد نے رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کیں

ڈیرہ غازی خان ، سنگر ( تونسہ ) ، راجن پور، رکنی ، کوھلو ، شال ، نوشکے ، بلیدہ ، خضدار ، کلات ، نال ، سوراب ، بسیمہ ، وندر ، آواران، نصیر آباد ، ڈیرہ مراد جمالی ، ڈیرہ رحمان جمالی ، زھری ، چاغی ، آمین آباد ، واشک ، گوادر ، پسنی ، تمپ اور بلیدہ سمیت دیگر علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث بازار بند رہے۔

ہڑتال کی کال بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دی تھی

بلوچستان کے بعض علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ساتھ احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ماشکیل میں فرنیٹر کور ( ایف سی) کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاء کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تمپ اور زامران میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

جمعرات جنوری 4 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا سرمچاروں نے تمپ اور زامران میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب آٹھ بجے کے قریب تمپ گریڈ اسٹیشن میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ