خضدار بلوچ راجی مچی کا مرکزی قافلہ گریشہ پہنچ گیا لوگوں نے بڑی تعداد میں استقبال کیا ،بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے قافلے کے استقبال کیلئے گریشہ جیسے پسماندہ علاقے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت نے حکومت سمیت ریاستی اداروں کو حیران کردیا ہے ۔
کہاجارہاہے کہ گریشہ کے تاریخ میں ایسا بڑا اجتماع نہیں ہواہے ۔
اس سے قبل 19 تاریخ کو جبری لاپتہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی بازیابی اور خواتین بچوں پر تشدد کیخلاف ایک دھرنا اہلخانہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے منعقد کیاگیا تھا،جس میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی ۔