بلوچستان واقعات حادثات میں 4 افراد ھلاک متعدد زخمی

گوادر پسنی میں طالب علم نے خودکشی کر لی ،آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی کے علاقہ سردشت کلانچ سے میٹرک کے طالب علم جنید ولد صمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ، تاہم خودکشی کی وجوہات سامنے نہ آسکے ، ذرائع کے مطابق خودکشی کا واقعہ منگل کے روز مغرب کے بعد پیش آیا۔

آپ کو علم ہے گزشتہ روز جامعہ بلوچستان کے ہاسٹل میں چراغ نامی نوجوان نے ہاسٹل کمرے کے پنکھے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لیاتھا ۔

ادھرہرنائی کوئلہ کان میں حادثہ ایک کانکن جان بحق، لیویز کے مطابق شاہرگ ملک ولائت حسین کول کمپنی کے کوئلہ کان میں پاﺅں پھسلنے سے ایک کانکن کان میں گر کر ھلاک ہوگیا ۔

جان بحق کانکن کا تعلق حاجی محمد ولد متین قوم سواتی سکنہ سوات خوازہ خیلہ خیبر پختونخوا سے بتایا جاتاہے ۔

کانکن کی نعش کوکوئلہ کان سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیاگیا۔

علاوہ ازیں حب شہر کے نواحی علاقہ گوٹھ شیخ ابراہیم کے قریب دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں اقبال شیخ نامی ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جسے فوری حب اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے کراچی منتقل کردیا گیا ۔

واقعہ کے حوالے سے ایس ایچ او حب سٹی کا کہنا ہے کہ دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے اور ملزم کی بھی نشاندہی ہوگئی ہے پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

شال جناح ٹاﺅن میں خالی پلاٹ سے نشے کے عادی شخص کی نعش برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق جناح ٹاﺅن پولیس کے پیر اور منگل کی درمیانی شب اطلاع ملی تھی کہ جناح ٹاﺅن کے خالی پلاٹ میں ایک نعش پڑا ہے ۔ جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا پولیس نے بتایا ہےکہ نعش نشے کے عادی شخص کی ہے ۔

دریں اثناء او تھل میں تیز رفتاری کے باعث ٹر یفک حا دثہ 1شخص ھلاک 6زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 مرک کے زرائع کے مطابق اوتھل سے تقریباً 40 کلومیٹر دور مین قومی شاہراہ پر تیز ی رفتاری کے باعث گاڑی اور ٹریکٹر کے درمیان حا د ثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 1شخص ھلاک 6 افراد میر چن، ارچن، احمد۔ ولد محمد۔خان۔گلزار اور محمد زخمی ہوگئے۔

جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضر وری کا روائی کے بعد نعش ورثا ء کے حو الے کر دیاگیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جیئند بلوچ اور ساتھیوں کو 11 اگست تک بازیاب نہیں کیا گیا تو 12 اگست کو ہدہ منو جان روڈ سے ایک پر امن ریلی نکالی جائے گی۔ پریس کانفرنس

بدھ اگست 7 , 2024
شال پریس کلب میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین جیئند بلوچ کی اہلیہ رضوانہ بلوچ نے دیگر اہلخانہ اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کانفرنس کا مقصد جو جبر و اذیت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ