مشکے اور زامران میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مشکے اور زامران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور استحصالی کمپنی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے 27 جولائی کی شب نو بجے کے قریب مشکے کے علاقے نوکجو میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن فوج پر متعدد گولے داغے اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انھوں نے کہا ہےکہ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ کیمپ کے اندر گولے لگنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند نے کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران کے علاقے نھنگ جونکی تنک کے مقام پر عسکری تعمیراتی کمپنی کا ٹھیکیدار سرمچاروں سے بھاگنے کی کوشش میں اپنی گاڑی چھوڑ دی جس کو سرمچاروں نے نذرآتش کردیا۔ مذکورہ ٹھیکیدار قابض فوج کیلئے تعمیرات سمیت گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے کے ٹھیکے میں حصہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادرمیں نویں ، شال آٹھویں ، پنجگور چوتھےاور نوشکی میں تیسرے دن بھی بلوچ راجی مچی کے دھرنے بی وائی سی کے زیر اہتمام جاری ہیں ۔ مرکزی ترجمان

اتوار اگست 4 , 2024
گوادر: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ راجی مُچی کا مرکزی دھرنا آج نویں روز گوادر میں جاری ہے، جس میں انٹرنیٹ، نیٹ ورک اور راستے بند ہونے کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہیں۔ انھوں نے کہاہے کہ شال میں بلوچ راجی مُچی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ