ہمارے قومی شہیدوں کا معاوضہ یہ مزاحمتی جدوجہد اور ہماری قومی منزل ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ ہم آج یہاں ایک اہم نکتہ سب کے سامنے واضح کرتے ہیں کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ بلوچ راجی مچی میں شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کے خون کا معاوضہ لیا جائے ، ہم انہیں دوٹوک الفاظ میں کہتے ہیں کہ ہمارے شہیدوں کے خون اتنے سستے نہیں ہیں کہ ہم اپنے شہیدوں کے خون کا معاوضہ لیں گے اور بلوچ قومی شہیدوں کی توہین کریں گے۔

انھوں نے کہاکہ ہمارے قومی شہیدوں کا معاوضہ یہ مزاحمتی جدوجہد اور ہماری قومی منزل ہے۔ ہم نہ بلوچ راجی مچی میں شہید ہونے والے اپنے فرزندوں کے خون کا معاوضہ لیں گے اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دیں گے ۔ ہمارے قومی شہیدوں کے خون کا بدلہ پانچ دس لاکھ روپے نہیں بلکہ جہد مسلسل، مزاحمتی جد وجہد ، قومی یکجہتی اور قومی منزل ہے۔

انھوں نے کہاکہ اس کے علاوہ بلوچ راجی مچی کے کاروان میں زخمی ہونے والے دوستوں کے علاج کے لیے بھی ہم اس ریاست سے معاوضہ طلب نہیں کریں گے بلکہ اس کے بر عکس ہم خود اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمی دوستوں کا علاج کریں گے۔ اگر اس کے لیے ہمیں گھر گھر چندہ کر نا پڑے تو ہم کریں گے لیکن اس ریاست سے کسی بھی صورت معاوضہ نہیں لیں گے اور ثابت کریں گے کہ بلوچ ایک زندہ اور بہادر قوم ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے بلوچ قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچو یہ جد وجہد ایک صبر آزما اور طویل جد وجہد ہے، جس کے لیے جہد مسلسل کی ضرورت ہے اور اس میں جیت مضبوط حوصلوں اور قربانی سے سرشار جذبوں کی ہو گی۔ ہمیں یقین ہے کہ ہر قدم پر اس ریاست کا مقابلہ کریں گے اور اس جد و جہد کو آگے بڑھائیں گے اور جیت ہماری ہو گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومتِ پاکستان کے لاپتا افراد کی فیملیز کو پیسوں میں خریدنے کے اعلان کو رد کرتے ہیں، ہمیں پیسے نہیں، اپنے پیارے واپس چاہیں ۔ سورٹھ لوہار

جمعہ اگست 2 , 2024
وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی سربراہ سورٹھ لوہار نے پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے کئی سالوں سے جبری لاپتا افراد کی ہر فیملیز کو پچاس لاکھ معاوضہ دینے کے اعلان کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اور ہمارے تمام لاپتا سندھی قومپرست […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ