زامران: پاکستانی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی راشن سمیت چھین لیاگیا ، موبائل ٹاور تباہ

زامران میں مسلح افراد نے سڑک بلاک کر کے پاکستانی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا اور گاڑی سمیت راشن ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔جبکہ دوسرے واقع میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق زامران کے علاقے ناگ میں آج صبح 9 بجے پاکستانی فورسز کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی کو مسلح افراد نے راشن سمیت چھین کر لئے گئے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ گزشتہ رات
مسلح افراد نے زامران ڈمبان میں موبائل ٹاور کو فائرنگ کرکے اس کے آلات ناکارہ کردیئے اور فرار ہوگئے ۔

تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل بلوچ مسلح تنظیمیں ایسے حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتی رہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی بی وائی سی کی ریلی پر فورسز کی فائرنگ دو افراد شدید زخمی ، کراچی پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناکر گرفتار کرلیا

جمعہ اگست 2 , 2024
نوشکی،کراچی : پاکستانی فورسز کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی ریلی پر فائرنگ، دو افراد شدید زخمی ، جبکہ ادھر کراچی پولیس نے بلوچستان میں جاری ریاستی تشدد کے خلاف احتجاج پر معروف انسانی حقوق خاتون کارکنان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا – بلوچ یکجہتی کمیٹی کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ