امیر بخش بلوچ کی جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل ہونے پر مہم چلائی جائے گی ۔ نوربخش 7 سال سے لاپتہ ہے ۔ لواحقین

کلانچ پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ کیے جانے والے امیر بخش بلوچ کے اہلخانہ نے جاری بیان میں ان کی جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے ایکس پر 4 اگست کو شام 8 بجے رات 11 بجے تک مہم چلانے کا اعلان کیاہے ۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:[],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{"transform”:1},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:true,”containsFTESticker”:false}

انہوں نے کہا ہے کہ امیر بخش بلوچ کو 10 سال قبل 4 اگست 2014 کو کلانچ سے فورسز نے جبری اغوا کیا تھا، وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

بیان میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی کارکنان، سوشل میڈیا کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہوکر امیر بخش بلوچ کی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں۔

دوسری جانب کیچ کے علاقہ کولواہ بلور سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ مختیار ولد نوربخش سکنہ کولواہ بلور کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے جاری بیان میاں کہاہے کہ گزشتہ 7 سال یعنی 17 جولائی 2016 کو فورسز نے مختیار کو جبری لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ کولواہ بلور میں سوشل میڈیا کی بندش اور نہ ہونے کی وجہ سے لاپتہ مختیار ولد نوربخش کے لیے کسی نے آواز بلند نہیں کی ہے ۔

لہذا ہم تمام سوشل میڈیا کارکنان انسانی حقوق کے اداروں بلوچ یکجہتی کمیٹی سمیت دیگر سیاسی سماجی حلقوں سے ایپل کرتے ہیں کہ وہ مختیار ولد نوربخش کی بحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کرکے مظلوم خاندان کو انصاف دلائیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر سمیت بلوچستان بھر میں دھرنے جاری ہیں، کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ ایف آئی آر درج کرنا ریاست کی چال ہے ۔ بی وائی سی

جمعہ اگست 2 , 2024
گوادر ،خاران : بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بی وائی سی کی جانب سے پانچویں روز بھی دھرنا پدی زِر میں جاری ہے۔ دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک ہیں۔ ریاست کی جانب سے مسلسل طاقت اور تشدد کے استعمال کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ