بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او کے مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری ابوبکر کلانچی کے بھائی اور کزن بیبگر اور اعجاز بلوچ کو ان کے گھر میں گھس کر فورسز نے جبری طور پر اغوا کیا گیا اور تاحال ان کے اہلخانہ کو کسی بھی قسم کی معلومات نہیں دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تنظیمی عہدیداران، کارکنان اور ان کے اہلخانہ کو ایک عرصے سے ہراساں کر کے انہیں پر امن سیاسی جدوجہد سے دستبردار کرانے کی کوشش کیا جارہا ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے نہ ہم اس سے قبل دستبردار ہوئے ہیں اور نہ آگے کبھی ہونگے۔
ان کا مزید کہنا ہےکہ کل تک دونوں افراد کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر کل تنظیم کے مرکزی قائدین پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔