گوادر بلوچ راجی مچی کے شرکا پر فورسز کی فائرنگ ایک شخص شہید 6 زخمی ہوگئے ۔ بی وائی سی

گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کے ترجمان نے جاری بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی فورسز فرنٹیئر کور ایف سی نے بلوچ راجی مچی کے شرکاءپر فائرنگ کرکے انھیں شہر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی جس میں اصغر نامی شخص شہید ہوا اور 6 شرکا قمر عثمان سکنہ گوادر، محمد حسن ولد علی نواز سکنہ خضدار ، راشد ولد محمد یوسف سکنہ نال خضدار ،محمد ابراہیم ولد حاجی کریم ، جمعہ ولد محمد اعظم سکنہ پنچگور اور محمد اکبر ولد بلال سکنہ مشکے کے نام سے ہواہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ شدید کریک ڈاؤن کے دوران نیم فوجی دستے اس کے بعد فورسز خفیہ اداروں نےشہید کی بے جان نعش کو جی ڈی اے گوادر ہسپتال انتظامیہ سے چھین کر لاپتہ کردیا ہےجو کہ بہت پریشان کن عمل ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی لاش واپس کی جائے، تاکہ میت کی شناخت کی جائے اور مزید رسمی رسومات کے لیے اسے لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آپ ریاست پاکستان بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ریاستی بندوق اور طاقت عوام کے سامنے مٹی کا ڈھیر ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

پیر جولائی 29 , 2024
گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے مظلوم بلوچ قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے، ہم آپ لوگوں کی اس ہمت، بہادری، نظم و ضبط، حوصلہ اور شعور کو تہہ دل سے سلام پیش کرتی ہیں۔ آج آپ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ